جب آئین میں لکھ دیا گیا کہ نااہل رکن ڈی سیٹ ہوگا تو ڈی سیٹ ہوگا، فائل فوٹو
جب آئین میں لکھ دیا گیا کہ نااہل رکن ڈی سیٹ ہوگا تو ڈی سیٹ ہوگا، فائل فوٹو

پنجاب انتخابات: الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پرسماعت آج ہوگی

اسلام آباد (امت نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپیل پر سماعت 23 مئی کو دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پرہوگی اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس دیا گیا ہے۔

وفاق اورپنجاب کی نگراں حکومت نے الگ الگ جوابات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں ،جبکہ الگ الگ جوابات میں یکساں مؤقف اپنایا گیا ہے دونوں حکومتوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ عدالت عظمیٰ کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں تھا ، عدالت چار اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کرے ۔