چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔ فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔ فائل فوٹو

تحریک انصاف کی مزید دو وکٹیں گر گئیں

لاہور:اوچ شریف سے تحریک انصاف کے رہنما افتخار حسن گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

افتخار حسن گیلانی پی پی 250سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج ہماری محافظ ہے، ہرزہ سرائی ہرگز قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا، جو شہدا کے مجسموں اور فوجی تنصیبات کے ساتھ کیا گیا وہ قابل قبول نہیں۔

پی پی 209 خانیوال سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ٹکٹ واپس کرتا ہوں، نو مئی کو دشمن کو خوش کرنے کا موقع دیاگیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرزاق خان نے کہاکہ ملک کے مفاد کوسامنے رکھتے ہوئے سیاست کرتے ہیں ،میں نے آج تک کوئی دباﺅ قبول نہیں کیا،ان کاکہناتھا کہ اس وقت پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر ہوں ، 9 مئی کو جو کچھ ہواچھا نہیں ہوا ،پاکستانی عوام کو فوج کیخلاف کھڑا کیا جارہا ہے،پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں فوج کے ساتھ کھڑا ہوں ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ قیادت کی سپورٹ کے بنا ایسا کبھی نہیں ہوتا،جو کور کمانڈر ہاﺅس اور جی ایچ کیو میں ہو ا،یہ عوام سے کروایا گیا،ان کاکہناتھا کہ فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،یہ فوج ہی ہے جس کا عوام نے ساتھ دیا ہے ۔