اسلام آباد (امت نیوز)حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے،اس سلسلے میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے، ان حملوں سے پہلے منصو بہ بندی کی گئی تھی، گرفتار ملزمان نے بھی بتایا کہ حملوں کی پلاننگ پہلے کی گئی تھی، شرپسندوں کو وہاں پہنچنے میں سہولت کاری کی گئی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہیں کیا گیا، تحریک انصاف پر پابندی کی بات ہوئی تو پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی، 9 مئی کے واقعات پر عسکری قیادت کے تحفظات جائز ہیں، بھارت کی جانب سے واقعات پر جشن منایا گیا۔