سینیٹر طلحہ محمود کا رات گئےاچانک اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ

اسلام آباد(اُمت نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے رات گئےاچانک اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہے۔۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہنی امور سینیٹر طلحہ محمود نے رات گئے اچانک اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پورٹل پر حجاج کرام کی شکایات موصول ہوئیں
، فوری طور پر ایئرپورٹ پہنچا ہوں، ایئرلائن کی فلائٹ (SV-3723) کی تاخیر کےسبب 339حجاج کو مشکلات درپیش ہیں
صبح سے حجاج ایئرپورٹ پر انتظار کررہے ہیں۔

 

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں، 339 حجاج کو فوری ہوٹلوں میں بھیج رہا ہوں، ابھی سعودی ایئرلائن کے ذمہ داران سے بات کرتا ہوں۔