احمد پور شرقیہ ( اُمت نیوز ) پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چوک چاچا بستی میں بس سٹینڈ کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت مظہر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔