اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، فائل فوٹو
اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جماعتوں سے بھی کوئی مشاورت نہ ہوئی، فائل فوٹو

تحریک انصاف کے مزید پنچھی اڑ گئے

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنمائوں نے پارٹی چھوڑ دی۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ ،سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ قطب فرید کوریجہ ، ٹکٹ ہولڈر چوہدری جہانزیب رشید نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ قطب فرید کوریجہ نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ قطب کوریجہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ایم ایم عالم کے جہاز کو جلانا اور کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی ہر پاکستانی کیلیے ناقابل برداشت ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری جہانزیب رشید نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرکے سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رحیم یار خان سے سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔

بتایا گیا ہے کہ غلام رسول نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، وہ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کا حصہ رہ چکے ہیں۔