سابق رکن اسمبلی ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ پارٹی چھڑوانے کیلئے کسی نے کوئی زور زبردستی نہیں کی، 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، اسکی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ 9مئی کےغیرآئینی،غیرقانونی واقعات کی مذمت کرتی ہوں، 9مئی کادن ہرشہری کیلئےمشکل تھا، فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام پارٹی پوزیشنزسےمستعفی ہوتی ہوں، ایک شہید کی بھتیجی ہوں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا،مجھ پرکوئی دباؤنہیں تھا، ریڈلائن کراس کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔