میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی اور دیگر مثبت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، فائل فوٹو
میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی اور دیگر مثبت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پرائمری اسکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی، مڈل اور ہائی اسکولوں میں 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی ۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیاہے کہ جن علاقوں میں گرمی کی شدت کم ہے وہاں چھٹیاں محض یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔