پشاور: سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک قاسم خان نے کہاکہ سب اتفاق رائے سے پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں ،ہم پر کوئی دباﺅ نہیں، ہم رضاکارانہ طور پرآئے ہیں ۔
ملک قاسم کا کہنا تھا کہ 2013 میں آزاد حیثیت سے منتخب ہوا تھا، بہت کچھ برداشت کیا، آئندہ کا لائحہ عمل ساتھیوں کی مشاورت سے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ زیادتیاں اور ناانصافیاں کب تک برداشت کریںگے۔ عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں، کرک کی ترقی کیلیے پارٹی میں شامل ہوا تھا مگر فائدہ نہیں ہوا
ملک قاسم خان کاکہناتھا کہ کرک کے منصوبوں کو ختم کیا جا رہا ہے، زیادتیاں اور ناانصافیاں کب تک برداشت کریں گے،ان کاکہناتھا کہ ہم کھانے والے نہیں کھلانے والے ہیں،مرکزاور صوبہ دونوں کرک چلا رہاہے۔
سابق صوبائی مشیرنے کہاکہ ہمارے ضلع کورائیلٹی کیوں نہیں دیتے،پانچ سال سے لڑ رہے ہیں ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔