کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ گل نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچایا گیا، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں پر دباؤ ڈالا جارہا، قومی تنصیبات اور ریاست پر حملہ آور ہونے والے دہشت گرد ہیں، سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 13ہزار لوگوں کی شناخت ہوگئی، سپریم کورٹ 9مئی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے ازخود نوٹس لیکر فل کورٹ بنائے، گلزار امام شمبے کی گرفتاری کے بعد بھارت، اسرائیل اور امریکا سمیت دشمن ممالک کو منہ کی کھانی پڑی ہے، یہ بات انہوں نے ہفتے کو سحر گل، علی حیدر، اکرام الدین، طیبہ، عبدالحد، ساجد مجید سمیت دیگر رہنمائوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں یومِ تکریم کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے، سبز حلالی پرچم سے فضاء موتر ہوگئی، 27مئی کو یوم غدار پاکستان منایا گیا جس میں غداروں کو للکارہ گیا، انہوں نے کہاکہ دشمن قوتوں کے کہنے پر 9مئی کو ملک میں سازش کے تحت ایک چال چلائی گئی، سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 13ہزار لوگوں کی شناخت ہوگئی، قومی تنصیبات اور ریاست پر حملہ آور ہونے والے دہشت گرد ہیں، جی ایج کیو، ریڈیو پاکستان، جناح ہائوس اور زیارت ریزیڈنسی جلانے والے سب ایک ہیں، 9 مئی کو جناح ہائوس جلانے، کورکمانڈر کی وردی کی بے توقیری اور ملک کے دفاع میں استعمال ہونے والے جہاز کو نقصان پہنچایا جس کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات ہونی چاہئے۔