اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب کے گھر پرپولیس نے چھاپہ مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا کہناہے کہ اسلام آباد پولیس نے رات ساڑھے 12 بجے بغیر وارنٹ ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے گھر سے گاڑی چوری کی ہے۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے پو چھا کہ گاڑی کیلئے ایف آئی آر کہاں درج کرانی چاہیے؟ کیا چوروں سے چوروں کو پکڑنے کا کہوں؟
سابق مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بھی دعویٰ کیا کہ 25 سے 30 اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اہلکار دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور ان کے چھوٹے بھائی کو لے گئے۔