موسلا دھار بارش کا امکان،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

اسلام آباد(اُمت نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا، بارشوں کا یہ سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، دکی اور ہرنائی میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے. اسلام آباد میں پیر سے لے کر بدھ تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں بھکر، میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، جوہر آباد، خوشاب، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ لاہور کامطلع جزوی طورپرابرآلود ہے،تیز ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آئندہ24گھنٹےمیں لاہور میں 10فیصدبارش کاا مکان ہے،شہرکاموجودہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہرکازیادہ سےزیادہ درجہ حرارت32ڈگری تک جاسکتا۔ دوسری جانب پاکستان کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورچھٹے نمبرپر رہا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح102ریکارڈ کی گئی،شاہدرہ 132، یو ایس قونصلیٹ میں شرح117ریکارڈ جبکہ فیز 8 ڈی ایچ اے 111،جوہر ٹاؤن میں شرح104ریکارڈ کی گئی۔