اٹارنی جنرل آف پاکستان نے پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت کے دوران بنچ پر اعتراض کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل سے کہاکہ ایک دوسرا کیس بھی جمعرات کو مقرر ہے،آپ اس سے متعلق بھی ہدایات لے لیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اخترشامل ہیں۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہاکہ ری ویو ایکٹ اب قانون بن چکا ہے،نئے ایکٹ کے تحت نظرثانی کا دائرہ کار اب اپیل جیسا ہی ہوگا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یہ تو بڑا دلچسپ معاملہ ہو گیاہے،یہ عدالت عدلیہ کی آزادی کے بنیادی حق کو بھی دیکھتی ہے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان نے بنچ پر اعتراض کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ایک دوسرا کیس بھی جمعرات کو مقرر ہے،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ اس سے متعلق بھی ہدایات لے لیں،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔