اب مدت ملازمت میں توسیع کا باب ختم ہوگیا، فائل فوٹو
اب مدت ملازمت میں توسیع کا باب ختم ہوگیا، فائل فوٹو

خواجہ آصف نے صدر علوی کو دفاعی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار  قرار دیدیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی اور  دفاعی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار  صدر مملکت عارف علوی کو قرار دیدیا۔

خواجہ آصف نےکہا کہ 9 مئی حملے اور قومی عمارات اور دفاعی تنصیبات پر حملےکی ابتدا عارف علوی نے کی ، سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی تباہی بھی عارف علوی نے کی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر ملکی قانون نے ان سے حساب نہ لیا تو وہ اس جہاں میں نہ سہی اگلے جہاں میں حساب دیں گے، میرا موقف تاریخ کے واقعات کی بنیاد پر ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعاً کوئی کردار  نہیں تھا، عمران خان کو فوج یا رینجرز نےگرفتار نہیں کیا، رینجرز  نے عمران خان کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کی، عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔