پانچ ارب روپے کی لاگت سے کوئٹہ ایئر پورٹ کی اپگریڈیشن مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانچ ارب روپے کی لاگت سے کوئٹہ ایئر پورٹ کی اپگریڈیشن مکمل ہوگئی ۔ سول ایویشن اتھارٹی نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ مین رن وے (13L/31R)کو آپریشنل کردیا۔ ترجمان سی اے اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مین رن وے پر پہلی پرواز پی کے 325 (اسلام آباد-کوئٹہ) صبح 6بجکر 20 منٹ پر اتری،ائرپورٹ منیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈنگ کے موقع پر موجود تھے،اپ گریڈڈ رن وے پر اترنے کے بعد جہاز کے پائلٹس نےائرپورٹ منیجر سے ملاقات کی۔پائلٹس نے ملاقات میں ائرپورٹ منیجر کو پراجیکٹ مکمل ہونے پر مبارکباد دی،پائلٹس نے کہا کہ ہم نے ایک ہموار اور خوبصورت لینڈنگ کا لطف اٹھایا، رن وے پر نصب پاپی لائیٹس شاندار ہیں، اپ گریڈیشن پر پانچ ارب روپے لاگت آئی اور رن وے جدید ترین ائرفیلڈ لائٹنگ سسٹم سے لیس ہے۔اکیو کوڈ 4ای طیارے جیسے بوئنگ 777 اور اس کے مساوی جہاز ہر قسم کے موسم (دن/رات) میں اتر سکیں گے۔