ہالی ووڈ کے 82 سالہ اداکارال پچینو کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

واشنگٹن(نیٹ نیوز)معروف ہالی ووڈ اداکار ال پچینو نے تصدیق کی ہے 82 سال کی عمر میں وہ دوبارہ باپ بننے والے ہیں، اور ان کی 29 سالہ ساتھی نور الفلاح امید سے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’گاڈ فادر کے ہیرو ال پچینو نے منگل کو یہ اعلان کر کے اپنے مداحوں کو شدید طور پر حیران کر دیا ہے کہ نور الفلاح ان کے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

ال پچینو اور نور الفلاح اپریل 2022 سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں، معمر اداکار نے بتایا کہ نور کا حمل آٹھویں ماہ میں ہے، اداکار کی ٹیم کے ایک نمائندے نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کسی بھی وقت متوقع ہے۔ ال پچینو کے پہلے ہی 3 بچے ہیں، 2 بیورلی ڈی اینجیلو سے اور ایک اداکارہ جان ٹارنٹ سے، یہ اداکار کا چوتھا بچہ ہے۔

اداکار کی ساتھی نور الفلاح کویتی نژاد امریکی پروڈیوسر ہیں اور ان کی والدہ امریکی ہیں۔ انہوں نے جنوبی کیلیفورنیا یونیورسٹی سے سنیمیٹک آرٹس میں ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے ۱۹۹۱ء میں کیلی فورنیا یونیورسٹی سے فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔