پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، جہاں چاہے جا سکتے ہیں، فائل فوٹو
پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، جہاں چاہے جا سکتے ہیں، فائل فوٹو

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ، محمود خان کے جہانگیر ترین سے رابطے

پشاور: خیبر پختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم ، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور محمود خان کی سربراہی میں صف بندی ہوگئی ہے ۔

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف پرویز خٹک اور محمود خان کے دو مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے ، ان میں بیشتر اراکین رکن اسمبلی رہ چکے ہیں ، محمود خان نے جہانگیر ترین جبکہ پرویز خٹک نے ن لیگ سے رابطے شروع کر دیے ہیں ۔ اگلے ہفتے تک صورتحال واضح ہو جائے گی کہ عمران خان کے کیسز کونسا رخ اختیار کرتے ہیں ۔