لاہور: اینٹی کرپشن کورٹ نے عدم پیشی پر پرویزالٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
اینٹی کرپشن کورٹ میں تحریک انصاف کے صدرچودھری پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی،اینٹی کرپشن عدالت میں مقدمات کی الگ الگ سماعت ہوئی،چوہدری پرویزالٰہی عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے عدم حاضری پر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وکلا نے میڈیکل بنیاد پرآج حاضری کی درخواست کی تھی ،پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی سکیموں میں کک بیکس کے الزامات ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos