پرویز الہٰی کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(امت نیوز) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی فیملی اور بچوں کا سہارا لے کر فرار ہونے والے تھے، شک ہونے پر پولیس نے بلٹ پروف گاڑٰی سے پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا۔

ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا کہ پرویزالہیٰ گلگت بلتستان فرار ہورہے تھے، وہ گھر سے 4 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نکل رہے تھے۔

پولیس کے مطابق 2 گاڑیوں میں بچے اور خواتین بیٹھے تھے جن کو چیک بھی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں پرویزالہٰی سوار تھے وہ گاڑی بلٹ پروف تھی، چیکنگ کے لیے پولیس نے روکا تو گاڑی میں موجود ڈرائیور نے دروازہ نہ کھولا، دروازہ نہ کھولنے پر پولیس کو شک ہوا اور شیشہ توڑنے کی کوشش کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اسی دوران باہر نکلے اور اپنی گاڑی پر جانے کا اسرار کیا۔

پولیس نے چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کے بعد سرکاری گاڑی میں اینٹی کرپشن کے دفتر منتقل کیا۔

گھر سے 4 گاڑیوں کے قافلے کیساتھ نکل رہے تھے