امریکہ(اُمت نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن پھر لڑکھڑا گئے، امریکی معمر ترین صدر اس مرتبہ گھٹنوں کے بل ہی گر گئے۔ گزشتہ روز 80 سالہ صدر کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی کے گریجویٹس کو سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے دوران پوڈیم سے ٹھوکر کھا کر گھٹنوں کے بل گر گئے۔
بائیڈن نے ملٹری اکیڈمی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران تقریر کی۔ انہوں نے ابھی ایک گریجویٹ سے مصافحہ کیا تھا اور اپنی سیٹ پر واپس آنے ہی والے تھے کہ وہ زمین پر گر پڑے۔ ایئر فورس کے اہلکار بائیڈن کو دوبارہ کھڑا ہونے میں مدد کے لیے دوڑ پڑے۔ بظاہر کھڑا ہونے کے لیے بائیڈن کو مزید کسی مدد کی ضرورت نہیں پیش آئی۔