بھارت (اُمت نیوز)بھارتی ریاست اوڈیسہ میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے تصادم میں120 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیسہ کے بالاسور ضلع میں مسافر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے اور مال ٹرین سے ٹکرا جانے سے 120 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 850 ہسپتال میں داخل ہوئے۔ وزیر اعظم نریندرا مودی نے ٹویٹ میں کہا کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے۔
#WATCH | Coromandel Express derails near Bahanaga station in Balasore, Odisha. pic.twitter.com/9Lk2qauW9v
— ANI (@ANI) June 2, 2023
مغربی بنگال کے چیف سیکرٹری ایچ کے دویدی نے بتایا کہ یہ تصادم ایک سنگین حادثہ ہے۔ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حادثے میں بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے۔کولکتہ سے چنئی جانے والی کورومنڈیل ایکسپریس پٹری سے اتری اور مخالف ٹریک پر گر گئی، بہت سے لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔