جہانگیر ترین کی سربراہی میں ہم خیال گروپ کا اجلاس

لاہور (اُمت نیوز)لاہور میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے سیاسی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔
جہانگیر ترین، عون چوہدری، سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سمیت دیگر شرکاء نے اجلاس میں شرکت کی
پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کا اجلاس طلب، وقت اور مقام پوشیدہ
اس کے علاوہ ملک نعمان لنگڑیال، مہر نواز بھروانہ، ملک غلام رسول سنگھا، لالہ طاہر رندھاوا، سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور فیصل جبوانہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات میں مل کر آگے بڑھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشاورت جاری ہے، کوئی گروپ نہیں ہو گا، سب مل کر آگے بڑھیں گے۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورتِ حال تشویشناک ہے، ملکی مفاد میں جو چیزیں ہوں گی انہیں آگے لے کر چلیں گے، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔
اس موقع پر نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے چیئرمین کی سیاست کو خیرباد کہہ رہے ہیں، پی ٹی آئی کو چھوڑ کر آنے والے کا خیرمقدم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سیاست کو چھوڑ رہے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں، 9 مئی کے واقعات کے بعد قوم میں ایک شعور آیا ہے، عوام نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی سیاست دیکھ لی ہے، پی ٹی آئی کے نظریے کو چھوڑ کر آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔