پورٹ قاسم پر کھڑے بحری جہاز میں خوفناک آگ لگ گئی

کراچی (رپورٹ: سید نبیل اختر) پورٹ قاسم پر کھڑے بحری جہاز میں خوفناک آگ لگ گئی ، سی ایریا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،ساتھ کھڑے غیر ملکی جہاز کو بچالیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے بوئے ٹینڈر ویسل میں آگ لگ گئی جسے بچھانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ آگ لگنے کی وجوہات کولنگ کے عمل کے بعد ہی سامنے آسکیں گی ۔

ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ مذکورہ ویسل کی مالیت ستر کروڑ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کے واقعہ کے وقت مذکورہ ویسل “مزدور” کے ساتھ غیر ملکی ویسلز بھی مارجینل وھارف برتھ نمبر ایک پر موجود تھے جنہیں آگ لگنے پر فوری طور پر مذکورہ جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورت حال کے پیش نظر آگ بجھانے کے آپریشن میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے علاوہ دیگر ادارے بھی شریک ہیں ۔