اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی جانب سے بچوں سے متعلقہ جرائم پر الرٹ جاری کردیا گیا۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ والدین اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور انہیں انجان افراد کے ساتھ مت جانے دیں۔ اسلام آباد پولیس کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کمسن بچے اپنے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتے اس لیے سرپرستوں کا فرض ہے کہ بچوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔
بچوں سے متعلقہ جرائم۔
اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔
بچوں کو انجان افراد کے ساتھ مت جانے دیں۔
بچوں کے اردگرد افراد کے رویوں پر نظر رکھیں ۔
کمسن بچے اپنے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
سرپرستوں کا فرض ہے کہ بچوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔
مدد کےلیے گھر کے دوسرے افراد یا پکار 15 سے…
— Islamabad Police (@ICT_Police) June 4, 2023
پیغام میں مزید کہا گیا کہ آپ کی توجہ آپ کے بچوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور آپ کے بچے ہمارے بچے ہیں ان کی حفاظت میں ہماری مدد کریں۔