اسلام آباد: آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے راستے کی بندش کے باعث گلگت بلتستان ، جموں و کشمیرکو کل سے سپلائی بند کرنے کااعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے کہوٹہ جانے والے راستے کی گزشتہ 3 روز سے بندش کے باعث آئل ٹینکر کنٹریکٹرایسوسی ایشن نے کل سے سپلائی بند کرنے کااعلان کردیا۔
آئل ٹینکرایسوسی ایشن کاکہناہے کہ گلگت بلتستان ، جموں و کشمیر اور ہوائی اڈوں کی سپلائی بند رہے گی،روڈ کلیئرہونے تک سپلائی کو مکمل بند رکھا جائے گا۔