یاسمین راشد کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پرسماعت 9 جون تک ملتوی

لاہور(امت نیوز) یاسمین راشد کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پرسماعت نو جون تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سابق صوبائی وزیر کے وکیل میاں تبسم نے دلائل مکمل کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو تھانہ شادمان نذر آتش کرنے، دہشتگردی کرنے اور اقدام قتل سمیت دیگر الزامات کے مقدمہ میں بلاجواز نامزد کیا گیاہے۔

وکیل میاں تبسم نے کہا کہ مقدمے کے حتمی فیصلے تک یاسمین راشد کو بطور سزا جیل میں قید رکھنا ناانصافی ہے اس لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ پراسکیوشن کے وکیل آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔

اے ٹی سی عدالت نے لاہور کے تھانہ شادمان کوآگ لگانے،جلاؤگھیراؤکےمقدمے میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پرسماعت جون تک ملتوی کردی۔