رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے پارٹی چھوڑنے بکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی سیاسی صورتحال چل رہی ہے۔نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔لاہور ، میانوالی میں جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوا۔

میرا مطالبہ ہے جنہوں نے اٹیک کیا ان کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ملک دشمن ہمت نہ کرسکے ۔ ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے۔مجھے اپنی فوج پر ہمیشہ سے فخر رہا ہے ۔ ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ میرا پی ٹی آئی سے 20 سال کا تعلق ہے ۔عمران خان سے سیاست شروع کی۔2002 میں عمران خان ہماری آبائی نشست جیتے ۔ہم اس وقت سے سپورٹ کرتے آرہے ہیں۔میں نے سوچا بھی نہیں تھا۔ہم پی ٹی آئی سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ انہوں نے جو اچھے کام کیے ہم نے ان کو سراہا ۔عمران خان نے نمل یونیورسٹی کا تحفہ دیا۔عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے ہمیشہ چھوٹے بھائی کی شفقت دی۔ جب بھی چاہتا تھا ملاقات کا وقت ملتا تھا۔ ہم پر جنہوں نے کے احسانات ہوتے ہیں اس کا نسلوں کو بتا کر جاتا ہوں۔ عمران اسماعیل ، علی زیدی پارٹی چھوڑ گئے ۔ مجھے سب نے بے پناہ پیار دیا ۔اپنے ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔بغیر کسی دباؤ اور پریشر کے اعلان کرتا ہوں۔ 20 سال بعد آج پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ہمیں عمران خان سے بہت امیدیں تھی۔ہم نے بہت امیدیں لگائی ہوئی تھیں۔9 مئی کے واقعات کس نے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔کوئی کہتا ہے میں سیاست سے بریک لیتے ہیں یا سیاست چھوڑتے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز سے ہماری کمٹمنٹ تھی۔اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ہم ملک جام کریں گے۔ نو مئی کے واقعات کے بعد جب دیکھنے کو ملا۔اس وقت شاید مقابلہ فوج کے ساتھ ہے۔ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ رہیں گے ۔میں ملک و قوم کی خدمت کرتا رہوں گا۔