لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے گجرات ڈویژن سمیت دیگر اضلاع کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کااقدام کالعدم قرار دے دیا۔گجرات ڈویژن سمیت چار اضلاع کو بحال کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں گجرات ڈویژن سمیت 4 اضلاع کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،
پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی مخالفت ،حکومت اور الیکشن کمیشن کے وکلا عدالت کو مطمن نہ کرسکے،عدالت نےنگران حکومت کا گجرات ڈویزن سمیت دیگر اضلاع کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کااقدام کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے سابقہ حکومت کی جانب سے بنائی گئی گجرات ڈویژن سمیت چار اضلاعکو بحال کردیا،جسٹس شاہد کریم نے اخلاق حیدر چٹھہ سمیت دیگر کی درخواستیں منظور کرلیں۔