خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے
قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے معاملے پر پارلیمانی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کرلیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق سے متعلق قرارداد کی منظوری بھی شامل ہے۔
دونوں ایوانوں میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 اکتوبر بروز جمعرات صبح ساڑھے 11 بجے منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کا معاملہ پیش کیا جائے گا۔