اوورسیز کے پراپرٹی خریدنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد کرنے کی تجویز ہے،فائل فوٹو
اوورسیز کے پراپرٹی خریدنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد کرنے کی تجویز ہے،فائل فوٹو

مالی سال 24-2023 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ آج پیش کریں گے، اتحادی حکومت کا یہ دوسرا بجٹ ہو گا۔

بجٹ کا حجم 14 ہزار 500 ارب روپے سے زائد تجویز کیا گیا ہے۔ اربوں روپے کے نئے ٹیکسز بھی عائد کیے جائیں گے، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح مزید بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

بجٹ اجلاس سے پہلے وفاقی کابینہ اپنے خصوصی اجلاس میں بجٹ 24-2023 کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں دوپہر 2 بجے ہو گا۔جس کے بعد شام 4 بجے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں جامع تقریر کے ساتھ پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ شام 6 بجے سینیٹ کا رُخ کریں گے جہاں وہ بجٹ دستاویزات پیش کریں گے۔