اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ٹیکس میں رعایت دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی کرائے کی آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد سے کم کرتے ہوئے ایک فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،اوورسیز کے پراپرٹی خریدنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیز کی سالانہ دو کروڑ کی کرائے کی آمدن پر فکس دس فیصد ٹیکس مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔