کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپر جوائے نے پاکستان اور بھارت کا رخ کرلیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں سرکولیشن کے باعث سمندری طوفان بائپر جوائے نے رخ تبدیل کرلیا ہے، جو اب شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ہائپر جوئے کراچی کے جنوب میں 1120 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے، انکا کہنا تھا کہ طوفان کون سے ملک کے ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
سرفراد سرفراز نے مزید کہا کہ طوفان کے مرکزاور گردونواح میں تند و تیز ہوائیں 130-150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
13 جون کی رات/14 جون کی صبح سے سندھ میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔