کرپشن کیس، عظمیٰ خان اور شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپا

لاہور(امت نیوز) اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عظمیٰ خان اور ان کے شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا، عظمٰی خان اور احد مجید گرفتار نہ ہو سکے۔

ترجمان اینٹی کرپشن عبدالواحد کے مطابق تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے عظمیٰ خان اور ان کے شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا، عظمیٰ خان اورشوہراحد مجید گرفتارنہ ہو سکے۔ چھاپے لاہوراورلیہ میں واقع ان کےگھروں پرمارے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن پراربوں روپے کی زمین دھوکادہی سےخریدنےکامقدمہ ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اربوں کی زمین صرف 13 کروڑ میں خریدی، ڈاکٹر عظمیٰ کیخلاف لیہ میں 5261 کنال اراضی غیر قانونی طور پر خریدنے کا الزام ہے، زمین دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی سے 22-2021ء میں خریدی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے شوہر احد مجید سے ملکر جعلی انتقالات کروائے،غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی زمین ڈاکٹر عظمیٰ نے اپنے اور اپنے خاوند احد کے نام کی،دھوکہ دہی سے خریدے گئے رقبہ کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے،رقبہ تب خریدا گیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے گریٹر تھل کنال منصوبے کا اعلان کیا،اس منصوبے کے تحت تھل کنال کے ذریعے بنجر زمینوں کو سیراب کرنا تھا، ڈاکٹر عظمیٰ خان کو تھل کنال منصوبے کا پہلے سے علم تھا۔