کراچی (اُمت نیوز) سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ کم ہو کر 470 کلو میٹر رہ گیا، آج سے ساحلی علاقوں میں بارشوں کی توقع ہے، قوی امکان ہے کہ یہ 15 جون کو پاکستان کے علاقے کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان کے علاقے سے گزرے گا، جبکہ ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے حفاظتی دستے تیار ہیں۔
NEOC Update #CycloneBiparjoy weakened into a Very Severe Cyclonic Storm,with w/speed of approx 140-150 km/h, 470 km South of Karachi,460 km of Thatta. It's evolving sit&impact will only be certain w/further dev of sys.https://t.co/TBWt0ziBw5
Source:Zoom Earth. NASA World View pic.twitter.com/JyUlG6o8dU— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 13, 2023
محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان کے حوالے سے 15 واں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یہ سسٹم کراچی سے 470 کلومیٹر، ٹھٹھہ سے 460 کلومیٹر اور اورماڑہ سے 650 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، طوفان مسلسل شمال کی جانب 4 سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے، طوفان کا رخ شمال مشرق کی جانب مڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔بپر جوائے بپھرگیا،اورماڑہ میں پانی گھروں میں داخل
چیف میٹرو لوجسٹ نے کہا کہ طوفان کی زیادہ سے زیادہ شدت کے ساتھ ہوائیں 140سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ طوفان کے اطراف 35 سے 40 فٹ اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں، سمندر کی سطح کا درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔