کراچی(امت نیوز) سمندری طوفان بائپر جوئے نے رخ تبدیل کرلیا ہے جس کے بعد کراچی سے اس کا فاصلہ 60 کلومیٹر کم ہوکر 310 کلومیٹر ہوگیا، کیٹی بندر اور ٹھٹہ سے بھی اس کی مسافت کم ہوئی ہے، کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے حفاظتی دستے علاقوں میں موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے متعلق 21 واں الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بائپر جوئے کراچی کے پھر قریب آگیا۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق طوفان اس وقت کراچی کے جنوب میں 310 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور دوپہر کے مقابلے میں سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ 60 کلومیٹر کم ہوگیا۔