کراچی کا میئر کون،انتخاب آج ہو گا۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کا میئر کون،انتخاب آج ہو گا۔جماعت اسلامی کےحافظ نعیم الرحمن اور پیپلز پارٹی کےمرتضی وہاب مدمقابل ہیں۔میئر کراچی الیکشن میں366ارکان کو حق رائے دہی حاصل پیپلزپارٹی کے155ارکان جماعت اسلامی کی 130نشستیں ہیںپی ٹی آئی کے62مسلم لیگ ن کے14ارکان سٹی کونسل ہیںجمیعت علمائے اسلام کی چار تحریک لبیک کی ایک نشست ہےانتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ خصوصی افراد و خواجہ سرا کو میئر الیکشن میں ووٹ کا حق دیاگیاہے

ڈپٹی میئر کی نشست کےلیے پیپلز پارٹی کےسلمان عبداللہ مراد اور جماعت اسلامی کےسیف الدین ایڈوکیٹ میں مقابلہ ہےمیئر ڈپٹی میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ کےزریعے ہوگاگرفتار،نظر بند ارکان سٹی کونسل کو بھی ووٹنگ کےلیے لایاجائےگا شناختی دستاویز کےساتھ بغیر موبائل فون ارکان سٹی کونسل کو داخلے کی اجازت ہوگی

10بجکر تیس منٹ پر پولنگ اسٹیشن کےگیٹ بند کیےجائیں گے صبح گیارہ بجے آرٹس کونسل ہال میں ووٹ شماری کےعمل کا آغاز ہوگا

 

ارکان سٹی کونسل کے و پولنگ اسٹیشن میں داخلےکےساتھ حاضری ریکارڈ کی جائےگی پہلے میئر پھر ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگاامیدوار کا نام پکارنےپر ووٹر کو ایک جانب کرکے رجسٹر میں رائےتحریر کی جائےگی