طوفان سے ممکنہ طور پر کیٹی بندر، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ملیر میں اثرات ظاہر ہوں گے۔ فائل فوٹو  
طوفان سے ممکنہ طور پر کیٹی بندر، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ملیر میں اثرات ظاہر ہوں گے۔ فائل فوٹو  

سمندری طوفان،30 فٹ اونچی لہریں، منہ زور تیز ہوائیں چل رہی ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے سے 30 فٹ اونچی سمندری لہریں اٹھ رہی ہیں،تیز جھکڑ اور منہ زور ہوائیں بھی طوفان کی شدت بڑھا رہی ہیں،  کراچی سے طوفان صرف 230 کلومیٹر دورہے۔

پی پی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کا لینڈ فال رات کے وقت ہو سکتا ہے۔ طوفان کی رفتار میں کمی آئی ہے اور اس کی سمت شمال مشرق کی جانب ہے۔انہوں نے کہا کہ طوفان سے ممکنہ طور پر کیٹی بندر، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ملیر میں اثرات ظاہر ہوں گے۔