کوئٹہ (اُمت نیوز) بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ تاخیر کا شکار ہو گیا، بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے بجٹ تیاری مکمل نہ ہو سکی، بلوچستان کے مالی سال 2023-24 کی بجٹ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، محکمہ خزانہ نے بجٹ تیاری کے حوالے سے مزید وقت مانگ لیا۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ کے حوالے سے کاپیاں تیار نہیں کی گئیں، بلوچستان کا آئندہ مالی بجٹ اب 16 جون کے بجائے 19 جون کو پیش کیا جائیگا۔