فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال

کراچی: کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی کو طوفان سے لاحق خطرات کم ہو گئے ہیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جاسکتی ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کراچی میں معطل امتحانات کا سلسلہ شروع کیاجاسکتا ہے،طوفان کے پیش نظر 13 جون کو تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کمزور ہو کر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

عبداللّٰہ شاہ غازی کا مزار کھولنے کا اعلان

کراچی میں سمندری طوفان ’بپر جوئے‘ کا خطرہ ٹلتے ہی عبداللہ شاہ غازی کا مزار کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

مزار انٹظامیہ کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کو سمندری طوفان کے پیش نظر بند کیا تھا جسے زائرین کے لئے آج سے کھول دیا گیا۔