اسلام آباد: چیئرمین نادراطارق ملک کے مستعفیٰ ہونے کے بعد اسد رحمان گیلانی نے چیئرمین نادرا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اسد رحمان گیلانی نے چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹرریشن اتھارٹی (نادرا) کا عہدہ سنبھال لیا ہے، انہوں نے آج نادرا ہیڈ کوارٹرز میں پہلے دن اپنے فرائض منصبی انجام دیے۔
نئے چیئرمین نادرا اسدرحمان گیلانی نے ملازمین کو اپنے معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کو نادرا خدمات اور سہولیات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں۔
واضع رہے 13 جون کو طارق ملک نے بطور نادرا چیئرمین وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے دوران اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔