اسلام آباد (امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ 4 سال کیلئے مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔مریم نواز 4 سال کیلئے ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائز بن گئیں جب کہ احسن اقبال بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
صدر اوورسیز اور بین الاقوامی امور کیلئے اسحاق ڈار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جب کہ مریم اورنگزیب آئندہ چار سال کیلئے مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات بن گئیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی عہدہ نہیں دیا گیا جب کہ عطاتارڑ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔