نواز شریف انتخابات سے پہلے پاکستان میں ہونگے،مریم نواز

اسلام آباد (اُمت نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن زیادہ دور نہیں ہیں، انتخابات سے پہلے نواز شریف بھی پاکستان میں ہوں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تاحیات قائد نوازشریف ہر کارکن کے دل میں بستے ہیں، تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے مشکل حالات میں پاکستان کو چلا کر دکھایا۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ نواز شریف کو اپنا قائد سمجھا، شہباز شریف نے کوئی فیصلہ نواز شریف کی مرضی کے بغیر نہیں کیا، شہباز شریف نے مشکل حالات میں اتحادی حکومت کو چلایا، جدید پاکستان کے معمار کا نام نواز شریف ہے