کراچی (اُمت نیوز) نو منتخب میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوسی لیاقت آسکانی، آصف خان، کرم اللہ وقاصی، شکیل چودھری اور پیر معظم و دیگر ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر جنوبی مرتضیٰ شیخ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔
بہ بھی پڑھیں:۔پنجاب ،سی ٹی ڈی کا آپریشن،6 دہشت گردگرفتار
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، نو منتخب میئر کراچی نے پاکستان خصوصاً کراچی کی ترقی اور شہر و شہریوں کی بہتری کیلئے دعا مانگی۔
درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی پر سلمان مراد اور پارٹی کے ساتھیوں کے ساتھ حاضری دی اور چادر چڑھائی pic.twitter.com/lN0r6CxEDn
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) June 16, 2023
اس موقع پر نو منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ کا کہنا تھا کہ شہر قائد کی بہتری کے لئے اپنی خدمات اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔