بین الاقوامی اردوصحافت کانفرنس و کتاب میلےکا انعقاد کل سے ہوگا

کراچی(امت نیوز)ادارہ فروغ قومی زبان،اسلام آباد کے زیر اہتمام پاکستان کے جشنِ الماسی(ڈائمنڈ جوبلی) کے حوالے سے دوسری ایک روزہ بین الاقوامی اُردو صحافت کانفرنس "اردو صحافت کے پچھتر سال‘‘ اورتین روزہ کتاب میلے کا انعقاد21۔جون2023ء سے ہوگا۔یہ کانفرنس تین نشستوں پر مشتمل ہوگی۔ ادارہ فروغ قومی زبان، اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے بتایا کہ اس کانفرنس کی افتتاحی نشست کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کے مشیربرائے قومی ورثہ وثقافت ڈویژن انجینئر امیر مقام ہوں گےوہ اس موقع پر کتاب میلے، مخطوطات کی نمائس اور ماڈل لائبریری کا افتتاح بھی کریں گے۔