کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اورچیف آرگنائزرمریم نوازکیخلاف عمران خان کو مبینہ دھمکیوں پراندراج مقدمہ کیلئے ڈسٹرکٹ جج ملیرمیں دائردرخواست خارج کردی۔
درخواست گزارشوکت علی بھنڈ ایڈوکیٹ نے دہشت گردی کے مقدمہ کے اندراج،جان کے تحفظ سمیت کئی اپیلیں دائرکیں،پی ٹی آئی کی جانب خالد محمود علی ایڈووکیٹ اور دیگروکلاء نے وکالت نامہ جمع کرایا جبکہ پی ایم ایل این لائرزفورم سندھ کراچی ملیرکی جانب سے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے ملک ساجد اعوان ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ فائل کیا،وکالت نامہ کے مطابق ساجد اعوان ایڈوکیٹ،علی زمان تنولی،طفیل احمد ورک،ندیم شہزاد ہاشمی،افتخاراحمد،گوہررانا شہباز،کریم نوازقریشی،فیروزگل،شمس الرحمن،میررفیق،مظہراقبال،ضمیرصادق اعوان، ظفر وڑائچ،سینئرایڈووکیٹ محمد اسلم بھٹہ اورارشد خان جدون ایڈووکیٹ شامل ہیں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج فائیو میں فریقین کے وکلاء نے دلائل پیش کرکے بحث مکمل کی۔
پی ٹی آئی وکلاء نے اندراج مقدمہ پر زور دیا جبکہ پی ایم ایل این لائرز فورم کے وکلا نے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے اورپٹیشن خارج کرنے پرزوردیا،ایڈیشنل سیشن جج 5 کی عدالت نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی کی پٹیشن خارج کردی۔