اسلام آباد ہائیکورٹ نے لڑکا لڑکی تشدد کیس میں 5 مجرموں کی سزائوں کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تشدد کیس میں عثمان مرزا سمیت 5مجرموں کی سزائوں کیخلاف اپیلیں خارج کردیں.
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ تمام مجرموں کی عمر قید کی سزائیں برقرار رہے گی۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔