فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ فائل فوٹو
فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ فائل فوٹو

پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا الزام، مولانا عبدالعزیزکیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس نے مولانا عبدالعزیزکے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) میں مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ روز ناکے پر موجود پولیس لکی جانب سے مولانا عبد العزیز کی گاڑی کو روکنے پر ان کے سیکیورٹی گارڈز نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی تھی، اہلکاروں نے بھاگ کر بمشکل جان بچائی تھی۔

اسلام آباد کے علاقے تھانہ آبپارہ میں ڈبل کیبن گاڑی سے پولیس ٹیم پر کی جانے والی اس فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، ڈبل کیبن گاڑی میں لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز بھی سوار تھے۔

اسلام آباد پولیس نے مولانا عبدالعزیزکے خلاف مقدمہ اپنی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔مقدمے میں مولانا عبدالعزیز اور ان کے گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔