پاکستان ریلویزکاعید پر3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستا ن ریلویز نے عید الاضحی کے موقع پر پردیسوں کو اپنوں سے ملانے کیلئے کوئٹہ ،کراچی اور لاہور سے تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ، پہلی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے 26 جون کو روانہ ہوگی۔ریلوے کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ریلوے نے عید الاضحٰی پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ سے پشاور کیلئے ٹرین عیداسپیشل 26 جون اور کراچی سے لاہورکیلئے عید اسپیشل ٹرین 27 کوچلے گی۔ریلوے حکام کے مطابق ایک اسپیشل ٹرین عید کے بعد 3جولائی کو لاہورسے کراچی کیلئے چلائی جائے گی ۔

عید اسپیشل ٹرینیں 10،10 بوگیوں پرمشتمل ہوں گی ۔ 26جون کو صبح دس بجے کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید ٹرین سکھر ،لاہور سے ہوتے ہوئے 27جون کی رات اٹھ بجے پشاور پہنچے گی ۔