طالبہ کی درخواست پر لیکچرار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، فائل فوٹو
طالبہ کی درخواست پر لیکچرار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، فائل فوٹو

یونان کشتی حادثہ کیس: ایف آئی اے نے مزید 6 اسمگلر گرفتار کرلئے

راولپنڈی (امت نیوز )ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مزید 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے شہریوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے۔

یونان کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، اور ایف آئی اے نے مزید 6 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ ایف آئی اے سرکل راولپنڈی نے یونان کشتی حادثے میں 5 مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کلرسیداں، جھنگ اور پشاورسے گرفتار کیا گیا ہے، ان اسمگلرز نے سادہ لوح شہریوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں تنویر، یوسف، جنید، اسلام، حیدر علی اور دران خان شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ انسانی اسمگلر شہریوں کو پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث ہیں، اور ملزمان کی جانب سے بھجوائے گئے بیشتر متاثرین کشتی حادثے میں جاں بحق ہوئے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل کوبروئے کارلائے جائیں گے، اور گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔