اسلام آباد (امت نیوز)سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجر بینچ سویلینز کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کے خلاف درخواستوں پر آج پیرکو سماعت کرے گا۔وزیر اعظم نے سابق وزیر قانون فروغ نسیم کی خدمات حاصل کرلیں۔ فروغ نسیم لارجر بینچ کے سامنے وزیر اعظم کی جانب سے بطور وکیل پیش ہوں گے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ آج مقدمے کی تیسری سماعت کرے گا۔26 جون سے شروع ہونے والے ہفتے میں معمول کے کسی مقدمے کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا۔سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف مزید 2 درخواستیں سماعت کےلئے مقرر ہیں۔سپریم کورٹ اس سے پہلے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف 4 درخواستوں پر سماعت کر رہی ہے۔